3 جنوری 2015 - 10:53
صیہونی فوجیوں کا بیت المقدس میں فلسطینیوں پر حملہ

صیہونی فوجیوں نے بیت المقدس میں فلسطینیوں پر حملہ کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی فوجیوں نے بیت المقدس میں واقع علاقے طور میں فلسطینیوں پر فائرنگ کی اور ان کے خلاف آنسو گیس کا استعال کیا جہاں صیہونی فوجیوں اور فلسطینی مسلمانوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ان جھڑپوں کے دوران صیہونی فوجیوں کی جارحانہ کاروائیوں کے نتیجے میں کئی فلسطینی مسلمان زخمی ہوگئے۔فریقین کے درمیان مشرقی بیت المقدس میں سلوان کے علاقے میں واقع بئرایوب میں بھی جھڑپیں ہوئیں جہاں صیہونی فوجیوں نے متعدد فلسطینی مسلمانوں کو حراست میں لے لیا۔دوسری جانب غرب اردن کے مختلف علاقوں منجملہ جنین اور نابلس میں صیہونی مخالف مظاہرے کئے گئے۔ مظاہروں کے دوران صیہونی فوجیوں نے تشدد بھی کیا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ النّقب کے علاقے حورہ میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی مسلمان شہید ہوگیا۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲